Source:- Google.com.pk
|
ہورلکس کھیر
ہورلکس تین کھانے کے چمچ
تازہ دودھ دو کپ
چینی آدھا کپ
ونیلا کسٹرڈ ایک کھانے کا چمچ
پستے بادام حسب ضرورت
ایک دیگچی میں ہورلکس، دودھ اور چینی ڈال کر خوب اچھی طرح پکائیں۔
پھر تھوڑے سے ٹھنڈے دودھ میں کسٹرڈ گھول کر دودھ میں ڈال دیں اور جلدی جلدی چمچہ چلالیں۔
جیسے ہی کھیر گاڑھی ہوجائے، اُتار کر ٹھنڈا کرلیں اور پستہ بادام کے ساتھ سرو کریں۔
انارکلی بازار کی فروٹ چاٹ
(املی کا گودا ایک چوتھائی کپ (گاڑھا
(زیرہ ایک کھانے کا چمچ (بُھنا ہوا
(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
نمک ایک چائے کا چمچ
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
چاٹ مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس چار چائے کے چمچ
کھجور اور املی کی چٹنی ایک پیالی
سیب ایک پیالی
پپیتا دو کپ
آڑو ایک پیالی
امرود دو پیالی
انگور ایک کپ
خربوزہ ایک پیالی
کیلے دو کپ
آلو بخارے ایک پیالی
(آلو ایک کپ (بوائل کی ہوئی
(شکرقندی ایک کپ (بوایل کی ہوئی
چھولے ایک کپ
آم دو پیالی
:کھجور اور املی کی چٹنی کے لیے
املی کا گودا ایک کپ
کھجور آدھی پیالی
اجوائن ایک چوتھائی چائے کا چمچ
سونٹھ آدھا چائے کا چمچ
براؤن شوگر آدھا کپ
پانی ایک چوتھائی کپ
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
نمک آدھا چائے کا چمچ
کھجور اور املی کی چٹنی کے لیے: ایک پین میں املی کا گودا، کھجور، اجوائن، سونٹھ، براؤن شوگر، پانی، لال مرچ اور نمک کو ڈال کر پکالیں۔
جب گاڑھی ہو جائے تو اس کو اتار لیں۔
ایک پیالے میں املی کا گودا، زیرہ، پسی کالی مرچ، نمک، پسی لال مرچ، چاٹ مصالحہ پاؤڈر، لیموں کا رس، کھجور اور املی کی چٹنی، سیب، پپیتا، آڑو، امرود، انگور، خربوزہ، کیلے، آلو بخارے، آلو، شکرقندی، چھولے اور آم ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور سرو کریں۔
Healthy Food Recipes in Urdu for Kids For Dinner with Ground Beef for Breakfast for Chicken with Bread Photos
Healthy Food Recipes in Urdu for Kids For Dinner with Ground Beef for Breakfast for Chicken with Bread Photos
Healthy Food Recipes in Urdu for Kids For Dinner with Ground Beef for Breakfast for Chicken with Bread Photos
No comments:
Post a Comment