Source:- Google.com.pk |
پایا کری
بیف پایا(اگلا حصہ) ایک جوڑا
پانی بارہ کپ
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
کشمیری لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
پیاز (سلائس) ایک عدد
زعفرانی گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
سونف ایک چائے کا چمچ
دہی آدھا کپ
پائے آدھا گھنٹہ کیلئے گرم پانی میں بھگو دیں اور پھر برش سے ان پر لگے بال صاف کرلیں۔
ایک بڑی دیگچی میں پانی لیں اور ان میں پائے ڈال کے اٍن کو اْبالیں۔ پانی اتنا ہو کہ پائے ان میں ڈوب جائیں۔
اس میں ادرک لہسن پیسٹ،ہلدی،دھنیا پاؤڈر،نمک،لال مرچ پاؤڈر،کشمیری لال مرچ اور پیاز شامل کرکے اْبال آنے دیں۔
اْبال آ جائے تو دہی شامل کرکے اسے ڈھانپ کے ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
پائے جب گل جائیں تو اس میں زعفرانی گرم مصالحہ اور سونف شامل کرکے پانچ منٹ دم پررکھیں۔
سرونگ باؤل میں نکالیں اور نان کے ساتھ پیش کریں۔
مصالحہ گوشت
(گائے کا گوشت ایک کلو (ہڈیوں کے ساتھ
دہی ایک پاؤ
(ٹماٹر آدھا کلو (باریک کٹے ہوئے
(پیاز دو عدد (کٹے ہوئے
ہری مرچ چار عدد
ہلدی ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (کُٹی ہوئی
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
(خشک دھنیا ایک کھانے کا چمچ (ثابت
(زیرہ ایک کھانے کا چمچ (ثابت
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
تیل ایک کپ
گائے کے گوشت کو ابال لیں اور یخنی کے ساتھ نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔
ایک پین میں تیل گرم کرکے پیاز کو فرائی کرلیں، یہاں تک کہ سنہری ہوجائے۔
اب ادرک لہسن کا پیسٹ، ثابت دھنیا، لال مرچ، زیرہ، دھنیا پاؤڈر، نمک اور ہلدی کو ڈال کر ہلائیں اور فرائی کرلیں۔
پھر ابلا ہوا گوشت یخنی کے ساتھ ڈال کر ایک ابال آنے تک پکائیں۔
پھر ٹماٹراور دہی ڈال کر مکس کریں اور پکنے دیں یہاں تک کہ ٹماٹر گل جائیں۔
جب پانی خشک ہوجائے تو اس میں لیموں کا رس، کالی مرچ، گرم مصالحہ، ہری مرچ اور ہرا دھنیا شامل کردیں۔
مصالحہ گوشت تیار ہے، ڈش میں نکال کر نان کے ساتھ سرو کریں۔
Beef Recipes in Urdu for Kids For Dinner with Ground Beef for Breakfast for Chicken with Bread Photos
Beef Recipes in Urdu for Kids For Dinner with Ground Beef for Breakfast for Chicken with Bread Photos
Beef Recipes in Urdu for Kids For Dinner with Ground Beef for Breakfast for Chicken with Bread Photos
No comments:
Post a Comment