Source:- Google.com.pk |
اسپائسی دال پالک
مونگ دال ایک کپ
مسور دال ایک کپ
پالک ایک گٹھی
ہری مرچ چھ عدد
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
لہسن ادرک پیسٹ دو چائے کے چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
کریم آدھا کپ
ٹماٹر دو سو پچاس گرام
:بگھار لگانے کے لئے
کری پتے دس عدد
زیرہ ایک کھانے کا چمچ
لہسن جوئے دس عدد
تیل آدھا کپ
پیاز ایک عدد
مونگ دال، مسور دال اور پالک کو دھو کر صاف کرلیں۔
ایک پین میں مونگ دال، مسور دال اور پالک کو پانی کے ساتھ ہلکی آنچ پر پکالیں۔
جب پالک اور دونوں دالیں گل جائیں تو اس میں لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، لہسن ادرک کا پیسٹ، نمک اور ٹماٹر ڈال کر مکس کرلیں اور دس منٹ تک پکنے دیں۔
پھر ہری مرچ شامل کردیں اور چولہے سے ہٹا دیں۔
اب اس میں کریم شامل کردیں۔
بگھار لگانے کے لئے: ایک دوسرے پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز کو سنہرا کرلیں۔
پھر اس میں کری پتے، زیرہ اور لہسن جوئے ڈال دیں۔
آخر میں بگھار لگا کر سرو کریں۔
مرچ بھرے پکوڑے
(ہری مرچ آٹھ عدد (بڑی
(پودینہ ایک گٹھی (باریک کٹا ہوا
(ہرا دھنیا ایک گٹھی (باریک کٹا ہوا
انڈا ایک عدد
چکن کیوب ایک عدد
بیسن ایک پیالی
املی کا گاڑھا رس آدھی پیالی
دہی ایک چائے کا چمچ
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
سفید زیرہ آدھا کھانے کا چمچ
تیل حسبِ ضرورت
نمک حسبِ ذائقہ
پہلے بیسن میں انڈا، نمک، چکن کیوب اور دہی ملائیں اور نیم گرم پانی سے گاڑھا آمیزہ بنالیں۔
اب چوپر میں ہرا دھنیا، لال مرچ، سفید زیرہ اور پودینہ ملا کر پیس لیں۔
پھر اس میں نمک اور املی کا گاڑھا رس ملائیں۔
اس کے بعد مرچوں میں چیرا لگا کر یہ چٹنی بھر دیں۔
اب اسے بیسن میں بھگو کر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔
جب گولڈن براؤن ہوجائیں تو نکال کر املی کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔
Indian Recipes in Urdu for Kids For Dinner with Ground Beef for Breakfast for Chicken with Bread Photos
Indian Recipes in Urdu for Kids For Dinner with Ground Beef for Breakfast for Chicken with Bread Photos
Indian Recipes in Urdu for Kids For Dinner with Ground Beef for Breakfast for Chicken with Bread Photos
No comments:
Post a Comment