Source:- Google.com.pk |
چیز پکوڑے
کوٹیج چیز ایک پیکٹ
بیسن ایک پیالی
انڈا ایک عدد
چکن کیوب ایک عدد
(لال مرچ چار عدد (باریک کٹی، تازہ
(ہری مرچ چھ عدد (باریک کچلی ہوئی
(ہرا دھنیا ایک گٹھی (باریک کٹا
میٹھا سوڈا تھوڑا سا
دہی ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
تیل حسبِ ضرورت
نمک حسبِ ذائقہ
ایک پیالے میں بیسن، انڈا، دہی، میٹھا سوڈا، ہرا دھنیا، ہری مرچ، لال مرچ، سفید زیرہ، چکن کیوب اور نمک ڈال کر نیم گرم پانی کے ساتھ اچھی طرح ملائیں۔
اب اس میں کوٹیج چیز ملائیں۔
پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں بنائے ہوئے آمیزے کے پکوڑے تل لیں۔
جب وہ گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں، تاکہ چکنائی جذب ہو جائے۔
آخر میں چیز کے گرم گرم پکوڑے املی کی چٹنی اور ٹومیٹو کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔
تکہ سموسہ
چکن بریسٹ دو عدد
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
تکہ مصالحہ دو سے تین کھانے کے چمچ
سموسہ پٹی دس عدد
(انڈہ ایک عدد (پھینٹا ہوا
لہسن ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
چکن بریسٹ پر اچھی طرح تکہ مصالحہ لگا کر ایک گھنٹے کے لئے میری نیٹ کر لیں۔
ایک پین میں دو سے تین کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے اس میں چکن شامل کرکے پکائیں یہاں تک کہ چکن گل جائے۔
اب اسے فوڈ پروسیسر میں شامل کرکے پیس لیں اور باقی کے تمام اجزاء بھی شامل کردیں۔
پھر سموسہ پٹی میں چکن مکسچر رکھ کر سموسہ کی شکل میں فولڈ کریں اور انڈے کی مدد سے کناروں کو بند کردیں۔
گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں یہاں تک کہ سنہرے ہو جائیں۔
کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔
Indian Recipe in Urdu for Kids For Dinner with Ground Beef for Breakfast for Chicken with Bread Photos
Indian Recipe in Urdu for Kids For Dinner with Ground Beef for Breakfast for Chicken with Bread Photos
Indian Recipe in Urdu for Kids For Dinner with Ground Beef for Breakfast for Chicken with Bread Photos
No comments:
Post a Comment