Source:- Google.com.pk |
اسٹو
گوشت ڈیرھ کلو
ادرک لہسن پیسٹ 2 چائے کے چمچ
پیاز (باریک کٹا) دو سے تین عدد
لونگ 6عدد
کالی مرچ 8 عدد
دار چینی 2-3 عدد
بڑی الائچی 4-5عدد
تیز پتا 1 عدد
ثابت لال مرچ 8-10 عدد
گرم مصالحہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل 1 کپ
دہی 1 کپ
ٹماٹر (باریک کٹے) 2-3 عدد
پانی حسب ضرورت
ہرا دھنیا،ہری مرچ حسب ضرورت
تیل گرم کرکے اس میں پیاز بھون کے گوشت ڈالیں اور اچھی طرح فرائی کریں کہ گوشت کا رنگ بدل جائے پھر ادرک لہسن پیسٹ شامل کرے بھونیں۔
اب اس میں لونگ، دار چینی، کالی مرچ، بڑی الائچی، تیز پتا، ثابت لال مرچ، گرم مصالحہ پاؤڈر، نمک اور حسب ضرورت پانی ڈال کے کور کر دیں اور گوشت گلنے تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔
گوشت گل جائے تو دہی اور ٹماٹر ڈال کے بھونیں۔ ہرا دھنیا،ہری مرچ اور گرم مصالحہ پاؤڈر سے گارنش کرکے سرو کریں۔
گوشت کا سٹو
اجزاء:
گوشت آدھ سیر
گھی پاؤ بھر
دہی ایک پاؤ
پیاز آدھ سیر
ثابت سرخ مرچ پندرہ دانے
نمک مرضی کے مطابق
ثابت گرم مصالحہ چوتھائی چھٹانک
ترکیب:
دہی پھینٹ لیں۔ اس میں پیاز کے باریک لچھے، نمک مرچ اور گرم مصالحہ ثابت شامل کر یں۔ اچھی طرح ملانے کے بعد گھی اور گوشت بھی ملا دیں۔ اور دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ پھر یہ تمام مواد دیگچی میں ڈالیں اور چولہے پر چڑھا دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں، پانی ڈالنے کی ضرورت نہیں یہ خود ہی گل جائیگا جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو اتنا بھون لیں کہ گھی چھوڑ دے سٹو تیار ہے۔
Beef Stew Recipes in Urdu for Kids For Dinner with Ground Beef for Breakfast for Chicken with Bread Photos
Beef Stew Recipes in Urdu for Kids For Dinner with Ground Beef for Breakfast for Chicken with Bread Photos
Beef Stew Recipes in Urdu for Kids For Dinner with Ground Beef for Breakfast for Chicken with Bread Photos
No comments:
Post a Comment