Source:- Google.com.pk |
قیمہ گھوٹالہ
قیمہ آدھا کلو
تیل تین چوتھائی کپ
(پیاز ایک عدد (کٹی ہوئی
لہسن ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر دو چائے کے چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
دہی آدھا کپ
(ٹماٹر تین عدد (کٹے ہوئے
نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
(زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور کٹا ہوا
(ٹماٹر ایک عدد (چھوٹے کیوبز میں
(ہری مرچ تین عدد (کٹی ہوئی
(ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا
(انڈے تین عدد (پھینٹے ہوئے
(ادرک حسب ضرورت (کٹا ہوا
ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز کو پانچ سے سات منٹ فرائی کرلیں یہاں تک کہ ہلکی سنہری ہو جائے۔
اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، کٹے ٹماٹر، قیمہ، لال مرچ، ہلدی، دھنیا، نمک اور زیرہ ڈال کر فرائی کرلیں۔
پھر اس میں دہی شامل کرکے فرائی کرلیں۔
اب اس میں ایک کپ پانی ڈال کر ڈھک کر پکائیں یہاں تک کہ گوشت گَل جائے۔
پھر اس میں انڈے ڈال کر مکس کرلیں۔
آخر میں ٹماٹر کیوبز، گرم مصالحہ، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور ادرک ڈال کر پانچ منٹ دَم پر رکھ دیں۔
پراٹھوں کے ساتھ سرو کریں۔
سحری قیمہ
گائے کا قیمہ آدھا کلو (Beef mince ½ kg)
دہی ایک پاؤ (Yogurt 250 gm)
لیموں ایک عدد (Lemon 1)
فرائی پیاز ایک کپ (Onion 1 cup fried)
تیل آدھا کپ (Oil ½ cup)
نمک ایک چائے کا چمچ (Salt 1 tsp)
زیرہ ایک چائے کا چمچ (Cumin 1 tsp)
پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ (Hot spice powder 1 tsp)
کُٹی لال مرچ دو چائے کا چمچ (Red chillies 2 tsp chopped)
پپیتا ایک کھانے کا چمچ (Papaya 1 tbsp)
ہلدی آدھا چائے کا چمچ (Turmeric ½ tsp)
ادرک اور لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ (Ginger and garlic paste 2 tsp)
ہری مرچ حسبِ ضرورت (Green chilli as required)
ہرا دھنیا حسبِ ضرورت (Fresh coriander as required)
گائے کا قیمہ دھو کر اس میں پپیتا، کُٹی لال مرچ، ہلدی، نمک، زیرہ اور پسا گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس (mix) کریں۔
ساتھ ہی اس میں فرائی پیاز (fry onion)، دہی، ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر آدھے گھنٹے (half hour) کے لیے رکھ (marinate) دیں۔
اب ایک پتیلی میں تیل گرم (heat) کرکے اس میں مصالحہ ملا قیمہ ڈال کر ہلکی آنچ (low heat) پر آدھے گھنٹے (half hour) کے لئے ڈھک کر پکائیں (cook)۔
جب پانی خشک ہو جائے تو اس میں حسبِ ضرورت ہری مرچ اور ہرا دھنیا باریک کاٹ (finely cut) کر ڈالیں۔
آخر میں لیموں کا رس (lemon juice) ڈالیں اور سرو (serve) کریں۔
Ground Beef Recipes in Urdu for Kids For Dinner with Ground Beef for Breakfast for Chicken with Bread Photos
Ground Beef Recipes in Urdu for Kids For Dinner with Ground Beef for Breakfast for Chicken with Bread Photos
Ground Beef Recipes in Urdu for Kids For Dinner with Ground Beef for Breakfast for Chicken with Bread Photos
Ground Beef Recipes in Urdu for Kids For Dinner with Ground Beef for Breakfast for Chicken with Bread Photos
No comments:
Post a Comment