Source:- Google.com.pk |
چنکی پنیر مصالحہ
اجزاء:
پنیر-------------- (چوکور ٹکڑے) 250گرام
مٹر----------- (اُبلے ہوئے) ایک پیالی
گاجر--------- 250گرام
آلو--------- 4عدد
پھول گوبھی----------- 250گرام
ٹماٹر------------ (اُبال لیں) 250گرام
املی کا گوُدا-------------- 2/1پیالی
کارن فلور------------ حسبِ ضرورت
پسی ہوئی سونف-------------- ایک چائے کا چمچہ
پسی ہوئی ہلدی-------------- ایک چائے کا چمچہ
پسی ہوئی لال مرچ------------ ایک چائے کا چمچہ
کڑھی پتے------------- 6عدد
پیاز------------- (باریک کٹی ہوئی) ایک عدد
نمک---------- حسبِ ذائقہ
تیل--------- 2/1پیالی
تازہ لال مرچ-------------- سجانے کے لئے
ترکیب:
ٹماٹر اُبال کر پیس لیں۔ آلو گاجر اور پھول گوبھی کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ہلکا سا اُبال لیں۔ دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز بادامی کریں، اس میں کڑھی پتے ڈال دیں۔ ایک پیالے میں ٹماٹر ، لال مرچ، سونف ، ہلدی اور نمک ملائیں، اسے دیگچی میں ڈال کر تیل اوپر آنے تک بھونیں۔ اس میں سبزیاں اور املی کا گودا ڈال دیں۔ پنیر پر کارن فلورلگائیں۔فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور پنیر تل کر دیگچی میں شامل کریں اور بھون کر ڈش میں نکا ل لیں۔ اسے لال مرچ سے سجا کر پیش کریں۔
انڈے اور پنیر کا پراٹھا
اجزاء:
کاٹیج چیز------------ 2/1کپ
چیڈر چیز----------- 2ٹیبل سپون
نمک------------- 2/1ٹی اسپون
کالی مرچ-------- 2/1ٹی اسپون
انڈے------------ 2عدد
پیاز----------- (باریک کٹی ہوئی) ایک عدد
ہر ی مرچ--------(باریک کٹی ہوئی) ایک عدد
تیل---------------- ایک ٹیبل سپون
آٹا---------------حسبِ ضرورت
ترکیب:
ایک ابلے انڈے کو میش کرلیں۔
باریک کٹی ہوئی پیاز کو آئل ڈال کر فرائی کرلیں۔
ایک باﺅل میں کش کی ہوئی کاٹیج چیز اور چیڈ رچیز ملائیں اور ساتھ ہی میش کیا ہوا انڈا اور پیاز بھی ملا لیں۔
پراٹھوں کے لئے آٹا گوندھ لیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں۔
ایک پیڑا بیل کر اس پر فلنگ رکھیں اور دوسرے پیڑا بیل کر اسے ڈھانک دیں اور دوبارہ بیل لیں۔
توے پر یہ پراٹھا دونوں جانب سے سین کر گھی ڈال کر فرائی کرلیں۔
دوسرے انڈے کے سلائس کاٹ کرپراٹھے پر سجا دیں۔
گرم گرم پیش کریں
Recipes For Dinner in Urdu for Kids For Dinner with Ground Beef for Breakfast for Chicken with Bread Photo
Recipes For Dinner in Urdu for Kids For Dinner with Ground Beef for Breakfast for Chicken with Bread Photo
Recipes For Dinner in Urdu for Kids For Dinner with Ground Beef for Breakfast for Chicken with Bread Photo
No comments:
Post a Comment